پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 نواب شاہ کے قریب آسمانی بجلی کی زد میں آگیا لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 گزشتہ شب کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ

نواب شاہ کے قریب اچانک موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپتان طیارے کو آسمانی بجلی سے بچاتے ہوئے مزید بلندی پر لے گیا۔ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سے طیارے کے پرائمری ریڈار کو نقصان بھی پہنچا لیکن کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی کے ترجمان نے بتایاکہ کپتان کو محسوس ہوا تھا کہ دائیں پر کی جانب بجلی گری ہے لیکن طیارے کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد جب انجینئرز نے معائنہ کیا تو طیارے پر بجلی گرنے کے آثار دکھائی نہیں دیئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد پرواز پی کے 307 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…