پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف،اسحاق ڈار باہر، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں جیل بھی جائیں،پی پی رہنما اعتزاز احسن لیگی قیادت پر برس پڑے

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی۔ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے، یہ پی پی کو پی ڈی ایم سے نکالیں گے تو پچھتائیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں،

گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم پاکستان کھپے نہیں کہیں گے، مریم نواز بھی وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتی ہیں۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہیے، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور جیل بھی جائیں، نواز شریف،اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتے تو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا نواز شریف آپ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم میں یہ لوگ ہر بات اپنی کرتے ہیں، پی ڈی ایم میں بلاول کے موقف کو بھی سنا جائے۔‎



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…