بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم اور کرائے کے ترجمان بریف کیس کابینہ سمیت غائب ہو جائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کیا سینٹ کے انتخابات میں منڈیاں لگانے والوں سے انتخابی اصلاحات پر بات کی جائے ؟،مریم نواز کے کال اپ نوٹس پر وکلا ء مشاورت کر رہے ہیں ،نیب نے مریم نواز کو زبان بندی کے لئے بلایا ہے ، مریم نواز تمام سوالات کے

جوابات پہلے ہی دے چکی ہیں ،سال بعد دوبارہ وہی سوالات احتساب کے منہ پر طمانچہ ہے، شہزاد اکبر آج گمشدہ ہے، اسی طرح وزیراعظم اور کرائے کے ترجمان بریف کیس کابینہ سمیت غائب ہو جائیں گے ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ ٹولے نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ،اس ٹولے کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، 2018 میں مہنگائی کہ شرح 3 جبکہ آج 14 فیصد ہو چکی ہے ،2013 میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن 2018 میں زیرو لوڈشیڈنگ تھی ،نواز شریف اور شہباز شریف کو ان سب کاموں کا صلہ اپنی اور خاندان والوں کی گرفتاریاں اور سزائوں کے طور پر ملا ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے شخص کے ساتھ جو ہر وقت حسد، بغض کی بات کرے اس سے بات چیت نہیں ہو سکتی ،ووٹ چوری والے شخص سے انتخابی اصلاحات پر بات چیت نہیں ہو سکتی ،سینٹ کے انتخابات میں منڈیاں لگانے والے سے انتخابی اصلاحات پر بات کریں ؟۔انہوں نے کاہ کہ عمران نیازی کو ڈر تھا کہ شہباز شریف باہر رہا تو انہیں بے نقاب کرے گا ،اس شخص کو انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،کیا 50 لاکھ میں سے کسی کو ایک گھر بھی ملا بلکہ لوگ اپنے گھروں کا کرایہ دینے کے بھی قابل نہیں رہے ،آٹا، چینی، بجلی، گیس، ادویات سمیت ہر

شے مہنگی ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو مریم نواز یاد آ گئی ہے ،مریم نواز تمام سوالات کے جوابات پہلے ہی دے چکی ہیں سال بعد دوبارہ وہی سوالات احتساب کے منہ پر طمانچہ ہے ،شہزاد اکبر آج گمشدہ ہے، اسی طرح وزیراعظم اور کرائے کے ترجمان بریف کیس کابینہ سمیت غائب ہو جائیں گے ۔ بتایا جائے

کہاں گئے شہباز شریف کیخلاف کیسز ،18 ماہ حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،ہم نے 2013 میں عوام سے وعدے کئے تو 2018 میں تمام وعدے پورے کر کے دکھائے ،آج عوام کو یہ باتیں یاد ہونی چاہئیں،انہوں نے 6 سال سے اپنی فارن فنڈنگ کا جواب تک نہیں دیا اور دوسروں پر کرپشن کا الزام

لگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو26 مارچ کو نیب نے بلایا ہے، نیب نے مریم نواز کو زبان بندی کے لئے بلایا ہے ،آج مریم نواز حکمرانوں کی چوری اور نااہلی کو بے نقاب کرتی ہیں تو انہیں طلب کر لیا جاتا ہے ،مریم نواز نیب کے دروازے پر کھڑی تھیں لیکن نیب والوں نے دروازہ نہیں کھولا ،مریم نواز کے کال اپ نوٹس پر ہمارے وکلا ء مشاورت کر رہے ہیں اس سوالنامے کے تمام سوالات کے جوابات مریم نواز پہلے ہی دے چکی ہیں

،یہ نیب کا کال اپ نوٹس نہیں ہے بلکہ عمران خان خان کال اپ نوٹس ہے ،عمران خان کے حکم قائد حزب اختلاف کو قید میں رکھا گیا ہے ،کرائے کے جوکر اور ترجمانوں کو معلوم ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے ،پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں استعفوں پر متحد ہیں صرف ٹائمنگ کا فرق ہے ،اپوزیشن اس حکومت کی آٹا، چینی، ادویات سمیت تمام چوریاں عوام کے سامنے لائی ،ڈسکہ میں ووٹ چوری بھی اپوزیشن عوام کے سامنے لے کر آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…