ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت ججوں کے پیچھے پڑنے، ججوں کی جاسوسی کرنے کے بجائے اپنا کام کرے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس سے متعلق فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کی براہِ راست کوریج کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل دیتے ہیں کہ حکومت ججوں کے پیچھے پڑنے، ججوں کی جاسوسی کرنے کے بجائے

اپنا کام کرے۔ جمعرات کو عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت کی، اس دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سیرینا عیسیٰ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں اس 10 رکنی بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔سماعت میں براہِ راست کوریج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ججوں کے پیچھے پڑنے، ججوں کی جاسوسی کرنے کے بجائے اپنا کام کرے۔انہوں نے کہا کہ میں اکیلا ہوں، اکیلا ہی چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ جونیئر جج کبھی سینئر کے خلاف فیصلہ نہیں دیں گے، کہا گیا عدالت معاملہ فل کورٹ میٹنگ میں بھیجوا دے، اگر چیف جسٹس فل کورٹ میٹنگ ہی نہ بلائیں تو کیا ہو گا؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 2 ججز میرا کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں، 3 ججز سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر ہیں، تمام پانچ ججز میرے حوالے سے فل کورٹ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔جس پر جسٹس عمر عطا

بندیال نے استفسار کیا کہ آپ نے کیسے تعین کر لیا ججز شرکت نہیں کریں گے؟۔جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیے کہ ایسے الفاظ حکومت نے استعمال نہیں کیے، آپ کا بولا ہوا ہر لفظ میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے، کل آپ نے گٹر کا لفظ استعمال کیا وہ بھی میڈیا میں آیا، الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں آپ جج ہیں۔جسٹس قاضی فائز

عیسیٰ نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے قوم کی توہین کی، قرار داد پاکستان بھی انگریزی میں تھی لیکن لوگوں نے سمجھی اور قبول کی، قرار داد پاکستان پر لوگوں نے ملک بنایا جو ڈکٹیٹروں نے دو لخت کردیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی عربی نہیں سمجھتا لیکن پھر بھی مسلمان بن گیا، ہر شخص اپنے بچے کو انگلش سکول میں بھیجتا ہے۔انہوں

نے کہا کہ لسانی کارڈ کے استعمال نے ملک کو تباہ کیا، حکومتی وکیل قانونی گفتگو کریں ڈرامے بازی نہ کریں، جسٹس منظور ملک نے جاہل کا کوئی متبادل لفظ بنایا تھا، جس پر جس منظور ملک نے کہا کہ میں نے تو کوئی بات ہی نہیں کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بلوچستان نے پاکستان بنا کر دکھایا، ضیاء الحق اور مشرف کا نام

لینے سے بھی لوگ ڈرتے ہیں، ہم انہیں یہ نہیں کہہ سکتے کہ تم اس ملک کے نوکر ہو، اللہ تعالیٰ کو تکبر بالکل پسند نہیں نہ اس کی معافی ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام قانون اور عدالتی فیصلے نجی پرنٹنگ پریس شائع کرتے ہیں، شرم کی بات ہے کل نجی کمپنیاں چھاپنے سے انکار کردیں تو کیا ہوگا۔عدالت عظمیٰ کے جج نے کہا کہ ججز کے پیچھے نہ

پڑیں ان کی جاسوسی نہ کریں، بول کے مالکان ملک کا مستقبل اور میں غدار ہوں، ایسی صورتحال ہوئی تو اس ملک میں رہنا پسند نہیں کروں گا۔انہوںنے کہاکہ یہ بھاشن نہ دیں کہ قوم کو عدالتی زبان سمجھ نہیں آتی، ججز فیصلوں سے بولتے ہیں تو میڈیا کو عدالت سے باہر نکال دیں، میڈیا کو فیصلہ نہ کرنے دیں کہ میری کونسی بات چلانی ہے

کونسی نہیں، فیصلوں سے بولنا ہے تو فیصلے بعد میں میڈیا کو جاری کردئیے جائیں۔دلائل جاری رکھتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میڈیا اتنا آزاد ہے کہ ساری خبریں عمران خان اور شیخ رشید سے شروع ہوتی ہیں، میڈیا اتنا آزاد ہے تو کل کوئٹہ تک لانگ مارچ کا فیصلہ کیوں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے

طویل فیصلہ بھٹو کیس کا تھا، بھٹو کیس کے 963 صفحات کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ اوپن کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی، پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے، کہا جاتا ہے بیٹا تم پنڈی میں بیٹھے ہو جو مرضی کرو۔انہوں نے

کہاکہ ارشد ملک کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو کس نے بنائی؟ کہا جاتا ہے نمبر ون انٹیلی جنس ادارہ ہے، نمبرون ادارے ارشد ملک کی ویڈیو کس نے بنائی تھی؟ ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کی ویڈیو سارے میڈیا کو دی گئیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ خود کو ملک کا مالک سمجھنے والے پاگل ہیں یا فرعون، عمران خان نے

کہا کہ اپوزیشن ایک جج کو اوپر چڑھانا چاہتی ہے، اپوزیشن مجھے کیسے اوپر چڑھا سکتی ہے، جج کو نکال دیں لیکن بلیک میل نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے ایک آئینی ادارے پر حملہ کیا، عدالت کو بھی کہا جائے گا کہ استعفیٰ دے، عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جو ہیلی کاپٹر پر دفتر آتے ہیں، چاہتے ہیں کہ میں صرف فیملی اور

سول مقدمات سنوں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ فل کورٹ میٹنگ کرنا ہو تو چھٹیوں میں بھی ہو جاتی ہے، ایک چیف جسٹس نے اسسٹنٹ رجسٹرار کیلئے فل کورٹ میٹنگ بلائی تھی، ایک بار فل کورٹ میٹنگ پر دستخط سے بھی انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کچھ دن بعد 81 واں یوم پاکستان منایا جائے گا، 23مارچ کو پاکستان بنانے

والے غائب اور فوجی پریڈ ہوتی ہے، ملک ٹینکوں سے نہیں قلم سے بنتے ہیں، کچھ عرصہ بعد قائداعظم کی جگہ ضیا الحق کی تصویریں لگیں گی۔انہوںنے کہاکہ کوئی بحث نہیں ہوسکتی کہ پاکستان کیوں ٹوٹا ؟حمود رحمن کمیشن رپورٹ بھی نالے میں پڑی ہے، کیا طاقتور افراد کو جاہل قوم سے ڈر ہے؟حمود رحمن کمیشن رپورٹ پر عمل نہیں

کرنا تھا تو چیف جسٹس کا وقت ضائع کیوں کیا؟ حمود رحمن کمیشن رپورٹ کا اردو ترجمہ کیوں نہیں کرایا جاتا؟اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حمود رحمن رپورٹ کا اردو ترجمہ آچکا ہے جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ بھارت میں کسی نے ترجمہ کر کے انٹرنیٹ پر اپلوڈ کیا۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی

جنرل حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں، دوسرے فریق کے وکیل کی تذلیل نہیں کرتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے قانونی نکات پر دلائل دئیے تھے۔درخواست گزار جج نے کہا کہ عام شہریوں کو آئین اور قانون کا بھی علم نہیں ہوتا، حکومت میرے کیس میں ملزم ہے، ملزمان سے کہتا ہوں مجھے میرے سامنے ملزم بنائیں۔انہوں نے کہا کہ میرے

متعلق کہا جاتا ہے میں عدالت میں سخت ہوتا ہوں، میں تو کہتا ہوں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی براہِ راست نشر ہونا چاہیے، کابینہ میں کوئی سیاست نہیں ڈسکس ہو سکتی اور وفاقی وزرا سیاسی بیانات دیتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پی ٹی وی وزیر اعظم کی سیاسی تقریر دکھاتا ہے جو غیر قانونی ہے، پی

ٹی وی بتا دے کہ بول کے شیئر ہولڈر کون ہیں، میرے ہم وطنوں کی تقریر بھی براہِ راست دکھائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کفر کا مطلب ہے سچ پر پردہ ڈالنا، سچ جان کر اس پر عمل نہ کرنے والے منافق ہوتے ہیں، تمام ٹی وی چینل اسٹیبلشمنٹ اور محکمہ زراعت کی بات کرتے ہیں، شمالی علاقہ جات کی حقیقت بھی کوئی نہیں بتاتا، دنیا کہتی

ہے محکمہ زراعت درخت لگانے کے علاوہ بھی بہت کام کرتا ہے۔بعدازاں سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی براہ راست کوریج کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فاضل جج نے کہا کہ بہتر ہو گا عدالت مختصر حکم جلد سنائے، جسٹس منظور ملک کی ریٹائرمنٹ سے قبل نظر ثانی کیس کا فیصلہ بھی کرنا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے عدالت کو بتایا کہ فروغ نسیم نے میرے دلائل اپنا لیے ہیں جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

نے کہا کہ فروغ نسیم کو خود عدالت آکر بتانا چاہیے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے بتایا کہ میں صدر وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کا وکیل ہوں جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عمران خان کا کوئی وکالت نامہ نہیں دیا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے جواب دیا کہ پہلے بھی وزیراعظم کی نمائندگی اٹارنی جنرل افس نے کی تھی۔دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے دلائل اپنا لیے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…