جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کاآصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ، اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری سے بھی ٹیلی فونک رابط کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اختلافی امور طے کرنے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے  آصف زرداری

سے جلد پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی۔آصف زرداری نے چار اپریل کو سی ای سی اجلاس بلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا کہ استعفوں کا معاملہ چار اپریل کو سی ای سی اجلاس میں حل کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے اختلافی امور کو اوپن نہ کرنے کی بھی درخواست کی۔ یوسف رضا گیلانی کی شکست کے معاملے پر جلد عدالت سے رجوع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔آصف زرداری سے رابطے کے بعد مولانا نے نواز شریف سے رابطہ کیا۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور پی ڈی ایم اتحاد کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلا یا جائے گا اور پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔دوران گفتگو لانگ مارچ اوراستعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی اور جیل بھرو تحریک سے متعلق بھی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔یہ دونوں کے درمیان دو دن میں دوسرا رابط ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…