پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نئے ائیر چیف ظہیر احمد بابر معروف عالم دین کے بیٹے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف کے بعد گجرات سے تعلق رکھنے والے تیسرے سروسز چیف

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کانیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایئر مارشل ظہیر احمد بابر ہلال امتیاز ملٹری کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ایئر چیف مارشل کے

عہدے پر ترقی دے دی جائے گی اور وہ سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جگہ لیں گے، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر اس وقت ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایڈمنسٹریشن کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے 1986ء میں پاکستان ایئرفورس کو بطور فائٹر پائلٹ جوائن کیا تھا، بعد میں انہوں نے فائٹرز سکواڈرن کی بھی کمانڈ کی، اس کے ساتھ ساتھ وہ اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف کی حیثیت سے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ،وہ ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس بھی رہے جبکہ وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔وہ کمبٹ کمانڈرز سکول ایئر وار کالج اینڈ رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز یو کے گریجویٹ ہیں انہیں ان کی خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ نئے ایئر چیف کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے اور وہ معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں،گجرات کا موضع سدھ جنرل راحیل شریف کا ننیالی گاؤں ہے اور گجرات سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے سروسز چیف ہیں ،اس سے پہلے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف سروسز چیف رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…