بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یوم پاکستان23مارچ کیلئے ٹریفک پلان جاری، ہیوی ٹریفک کیلئے خصوصی ہدایات

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان23مارچ پر ٹریفک پلان جاری کردیا ،ہیوی ٹریفک19سے 23مارچ کورات 12بجے سے لیکر2بجے تک بند رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کی انٹری مورخہ19، 21اور 23مارچ کو رات12بجے سے لے کردن 2بجے تک بند ہو گی۔ لاہور سے آنے

والی چھوٹی ٹریفک روات ٹی چوک کراس سے راولپنڈی صدر روڈ سے ہوتی ہوئی پشاورجی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی۔ائیر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل سے اوپر مڑتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرتے ہوئے کیپٹن نعیم طفیل شھید چوک(ترامڑی چوک) سے بائیں مڑتے ہوئے اور پارک روڈ سے ہوتی ہوئی راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرکے اسلام آباد کےGسیکٹرز اور سری نگر ہائی وے پر جا سکے گی جبکہ کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جا سکتی ہے۔راولپنڈی ائیر پورٹ اور لاہور جانے والی ٹریفک 9thایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال فلائی اوور دائیں ٹرن کرے گی۔موٹر وے سے آنے والی ٹریفک سری نگر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے آبپارہ،بہارہ کہو اور مری جا سکتی ہے۔فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لئے بند رہے گا،چھوٹی ٹریفک مورخہ 19 ،21 اور 23مارچ کو 5بجے صبح سے لے کردن 2بجے تک بند ہو گی، ایکسپریس وے کھنہ پل سے لیکر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ 21،19 اور23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی،

(ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو) جبکہ 19مارچ 2021 کو بوقت5بجے صبح تا 08:30بجے دن تک کھنہ پل تا زیرو پوائنٹ تک چھوٹی ٹریفک کا داخلہ بسلسلہ ریہرسل بند ہوگا۔فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ 19، 21 اور23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند

رہے گی، (ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو) 19مارچ 2021 کو بوقت5بجے صبح تا 08:30بجے دن زیرو پوائنٹ تا کھنہ پل تک چھوٹی ٹریفک کا داخلہ بسلسلہ ریہرسل بند ہوگا۔مری روڈراول ڈیم چوک سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ,19، 21 اور23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند

رہے گی،(ماسوائے ان تما م افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو) ۔ پارکنگ پلان برائے شرکاء کارڈ ہولڈرز کوپریڈ میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے مختلف رنگوں میں دعوتی کارڈ جاری کئے گئے ہیں جو راستہ، پارکنگ کی جگہ، اور بیٹھنے کی جگہ ظاہر کرتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کو لال رنگ کا دعوت نامہ

موصول ہو اہے تو آپ لال رنگ کی روٹ مارکنگ اور لال رنگ کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے اسی رنگ والی جگہ پر بیٹھیں، پر یڈ گراؤنڈ کے اطراف میں فیض آباد،اسلام آبا د ایکسپریس وے،،شکر پڑیاں فلائی اوور(گارڈن فلائی اوور)،زیرو پوائنٹ،کشمیر ہائی وے،ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک،مری روڈ،آئی جے پی

روڈ،تمام شرکاء اپنے کارڈ کلر کے مطابق مقرر کردہ روٹ استعمال کریں۔مختلف رنگوں کے سائن بورڈ اورفوجی افسران آپ کو اپنی کار پارکنگ کی طرف رہنمائی کریں گے۔ سفید 1 کارڈ ہولڈر روٹ(وہ حضرات جن کے پاس سفید 1 کا دعوت نامہ ہو گا وہ لوگ راولپنڈی،جہلم اور منگلا سے براستہ اسلام آباد ایکسپریس وے آئیں گے وہ فیض

آباد انڈر پاس سے گزر کر شکر پڑیاں فلائی اوور سے پریڈ گراؤنڈ کی طرف داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے آئیں گے داخلہ نمبر1آپ کو اپنی کار پارکنگ کی طرف لے جائے گا۔اسی طرح جو لوگ پشاور جی ٹی روڈ، موٹر وے سے براستہ کشمیر ہائی وے آنے والے حضرات ڈھوکڑی چوک سے دائیں

مری روڈ، راول ڈیم چوک سے نمائش روڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی کار پارکنگ میں جائیں گے۔نوٹ:تمام حفاظتی و اسکواڈ گاڑیاں نمائش روڈ پربلیک کار پارکنگ میں پارک کی جائیں گی۔ سفید2 کارڈ ہولڈر روٹ(وہ حضرات جن کے پاس سفید 2-کا دعوت نامہ ہو گا)اسلام آباد سے آنے والے حضرات کشمیر ہائی وے، زیروپوائنٹ سے اسلام

آباد ایکسپریس وے سے گارڈن فلائی اوورسے ہوتے ہوئے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اپنی مخصوص پارکنگ میں جائیں گے۔راولپنڈی سے براستہ مری روڈ اور IJP روڈ سے آنے والے حضرات براستہ فیض آباد فلائی اوور سے گارڈن فلائی اوور سے ہوتے ہوئے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اپنی مخصوص پارکنگ میں جائیں گے۔لاہور جی ٹی روڈ

اور راولپنڈی کرال چوک سے براستہ ایکسپریس وے آنے والے حضرات فیض آبادانڈر پاس سے گارڈن فلائی اوور سے ہوتے ہوئے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اپنی مخصوص پارکنگ میں جائیں گے۔ نوٹ:تمام حفاظتی و اسکواڈ گاڑیاں نمائش روڈ پربلیک کار پارکنگ میں پارک کی جائیں گی۔3 ریڈ 1&2، گرین کارڈ ہولڈر روٹ(وہ حضرات جن کے

پاس ان رنگوں کا دعوت نامہ ہو گا)والے لاہور جی ٹی روڈ اور راولپنڈی کرال چوک سے براستہ اسلام آباد ایکسپریس سے آنے والے حضرات فیض آبادانڈر پاس سے گارڈن فلائی اوور سے ہوتے ہوئے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اپنی مخصوص پارکنگ میں جائیں گے۔ راولپنڈی سے براستہ مری روڈ اور IJP روڈ سے آنے والے حضرات براستہ فیض آباد فلائی اوور سے گارڈن فلائی اوور سے ہوتے ہوئے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اپنی

مخصوص پارکنگ میں جائیں گے۔ ریڈ 2 داخلہ نمبر1 اور داخلہ نمبر 2 استعمال کریں گے، جبکہ ریڈ 1 داخلہ نمبر 3 اور گرین والے داخلہ نمبر 4 استعمال کریں گے۔شہریوں سے التماس ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اور ملٹری سٹاف سے تعاون کریں اور مزید ٹریفک اپ ڈیٹس ITP FM-92.4 ریڈیو پر لمحہ بہ لمحہ اناؤنس کی جاتی رہیں گی۔شہری ایس ایم ایس الرٹ کے نمبر 03310487487 کے ذریعے بھی اپڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…