پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

’’لائی بے قدراں نال یاری…… تے ٹٹ گئی تڑک کر کے‘‘ جعلی راجکماری کے ابا جی کیساتھ مسٹر 10پرسنٹ نے جوہاتھ کیا وہ ن لیگ ساری زندگی یاد رکھے گی،ڈاکٹر فردوس عاشق کی شدید تنقید

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم میں استعفوں پر اختلافات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’لائی بے قدراں نال یاری…… تے ٹٹ گئی تڑک کر کے‘‘ -انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کا جنازہ اٹھ چکا اورغیر فطری اتحاد اپنے عبرتناک

انجام کو پہنچ گیاہے-استعفوں کی سیاست پر پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ پڑی -انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے لئے حوصلہ اور ہمت چاہیے-کرپشن کے پیسے پر پلنے والوں میں لانگ مارچ کی جرات نہیں- جن کی رگوں میں کرپشن رچ بس گئی ہو ، وہ لانگ مارچ کر سکتے ہیں نہ استعفے دے سکتے ہیں-انہوںنے کہاکہ جعلی راجکماری کے ابا جی کے ساتھ مسٹر 10پرسنٹ نے جوہاتھ کیا وہ ن لیگ ساری زندگی یاد رکھے گی-کل تک ’’بہن بھائی ‘‘کا راگ الاپنے والے آج ایک دوسرے کے دست وگریباں ہیں-مولانا ایک بار پھر سندھ کے جعلی شہزادے کے ہاتھوں بری طرح رسوا ہوئے -مولانا حلوہ کھانے نکلے تھے لیکن انہیں حلوہ ملا نہ استعفوں کا جلوہ- مولانا کے ساتھ جو کچھ ہوا ،اس کے بعد انہیں خلوت میں چلے جانا چاہیے-انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر لانگ مارچ یا عوامی اجتماعات کرنا عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے -کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے -پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1137 نئے مریض سامنے آئے اورکورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 10222تک پہنچ چکی ہے-پنجاب میں اب تک5811 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے41 مریضوں کا انتقال ہوا-پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16132ٹیسٹ کئے گئے اورپنجاب میں اب تک 3565948کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…