لندن(این این آئی) کرونا وبا کے دوران اپنی خدمات سر انجام دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی طالب علم مومن ثاقب عالمی اعزاز کے لئے نامزد کردئیے گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق دولت مشترکہ نے پاکستانی نژاد برطانوی طالب علم مومن ثاقب کو کووڈنائٹین یوتھ ہیرو نامزد کردیا، مومن کویہ اعزاز ان کی سماجی خدمات کے
اعتراف میں دیا گیا۔مومن ثاقب نے برٹش پاکستانی ہوٹل مالک راجہ سلیمان رضا اور عارف ملک کے ہمراہ مارچ 2020 میں رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جس کی مدد سینیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس)کے عملے اورپولیس سمیت ، اسکولوں کے عملے اور فائرفائٹرزکومفت گرم کھانا مہیا کرنے میں مدد ملی۔ان افراد کی جانب سے اب تک 47 اسپتالوں، ٹرسٹ اور فوڈ بینکس کے ذریعے 200 سے زائد مقامات پر کھانا ومشروبات فراہم کیا جاچکا ہے، اس مشن میں مومن کو اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور باکسرعامر خان کا تعاون بھی حاصل رہا۔مومن کی اصل وجہ شہرت آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہونا ہے جس میں وہ کہتے ہیں ایک ہی پل میں جذبات بدل دیئے، حالات بدل دیئے، مارو مجھے مارو۔ اس ویڈیو کے بعد سے مومن مخلتف حوالوں سے میڈیا پر نظر آتے رہے۔ کرونا وبا کے دوران اپنی خدمات سر انجام دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی طالب علم مومن ثاقب عالمی اعزاز کے لئے نامزد کردئیے گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق دولت مشترکہ نے پاکستانی نژاد برطانوی طالب علم مومن ثاقب کو کووڈنائٹین یوتھ ہیرو نامزد کردیا