مریدکے(این این آئی)مریدکے مین بازار میں نوجوان کو خاتون کو چھیڑنا مہنگا پڑگیا،خواتین نے نوجوان کی سر عام چھترول کر دی۔بتایا جاتا ہے مریدکے مین بازار سے چار خواتین خریداری کیلئے گزر رہیں تھیں کہ ایک اوباش نوجوان نے خاتون سے چھیڑ خوانی شروع کردی جس کے بعد چاروں خواتیں نے نوجوان کو قابو کر لیا اور خوب درگت بنائی، دکانداروں کی مداخلت پر نوجوانوں کو پاؤں پکڑ
کر معافی پر چھٹکارا ملا۔دوسری جانب مریدکے کی سرحدی آبادی نارنگ منڈی میں پسند کی شادی نہ ہونے سے 22سالہ نوجوان ارشد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق متوفی ارشد جہاں شادی کرنے کا خواہشمند تھا وہاں سے انکار ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔