پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ڈکیتی کے دوران بینک میں کیا ہوتارہا ؟ سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کراچی بینک میں ملزمان کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوئوں کو دیکھا جا سکتا ہے ، 4ملزمان میں تین نےشلوار قمیض جبکہ ایک نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ملزمان کی جانب سے بینک میں داخل ہوتے ہیں تمام عملے کو یرغمال بنایا گیا پھر ایک ملزم نے اسلحہ لہراتے ہوئے پیلے تھیلے

میں پیسے بھرنے کے بعد فرار ہو ئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان تقریباً ساڑھے 10 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا مگر وہ موٹر سائیکل اور بینک گارڈ سے چھینا گیا اسلحہ چھوڑ کر گلیوں میں فرار ہوگئے۔ قبل ازیں شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں دو منٹ چورنگی پر آج ایک بینک میں کی گئی ڈکیتی کے بعد جب ڈکیت فرار ہو رہے تھے تو اس دوران ان کی موٹر سائیکل خراب ہو گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بینک ڈکیتوں کے واردات کے بعد فرار ہونے کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح جب ڈکیت موٹر سائیکل خراب ہونے پر نہایت سراسیمہ تھے لیکن اس حالت میں بھی انھوں نے دو منٹ چورنگی پر دو منٹ میں واردات کر کے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل خراب ہونے کے باوجود ملزمان فرار کیسے ہو گئے؟ ویڈیو میں ڈکیتی کے بعد 2 ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک ملزم کے ہاتھ میں نوٹوں سے بھرا تھیلا بھی دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نہایت خوف و ہراس کے عالم میں ادھر ادھر بھاگتے پھرے، اور اس دوران ایک نے سامنے سے آنے والے شہری کو اسلحے کے زور پر روکا اور اس سے موٹر سائیکل چھین لی۔ڈکیت خوف کے عالم میں ادھر ادھر بار بار دیکھ رہے تھے، اور مسلسل حرکت میں تھے، اس دوران انھوں نے لوگوں کو ڈرانے کے لیے فائرنگ بھی کی، اور گولیاں وہاں کھڑی ایک گاڑی، بینک کے شیشے اور کھمبے پر لگیں۔خیال رہے کہ بدھ کی صبح کراچی کی 2 منٹ چورنگی پر یہ واردات 2 منٹ میں انجام دی گئی تھی، ڈاکو 11 بج کر 8 منٹ پر بینک میں گھسے، اور 11 بج کر 10 منٹ پر فرار ہو گئے، اس دوران ڈاکو بینک سے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لے اڑے۔‎



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…