جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’آصف علی زرداری کی کل والی تقریر کا مجھے بہت افسوس ہوا‘‘ پی ڈی ایم کو بچانے کیلئے کیا کریں گے ؟ عبد الغفور حیدری کا ردعمل

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی کل والی تقریر کا مجھے بہت افسوس ہوا لیکن جس طرح حکومت نے چئیرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا اسی طرح ہم بھی پی ڈی ایم کو بچانے کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے۔ جمعیت علماء

اسلام پاکستان کے رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا۔میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار برائے ڈپٹی چیئرمین نے انکشاف کیا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔اْن کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروش سینیٹرز کو منظر عام پر لانا چاہیے۔عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل بعض پارٹیوں کی قیادت پر دباؤ ہے، جوجماعتیں صورت حال کا مقابلہ نہیں کرسکتیں تو انہوں نے مولانا کا ساتھ کیوں دیا؟۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے اکیلے درجنوں ملین مارچ کیے اور ہم مستقبل میں بھی کرسکتے ہیں مگر جمہوریت کی بحالی کے لیے سب کا ایک ساتھ چلنا ضروری ہے۔ جے یو آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ پی پی پی مستقبل میں پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہو گی، زرداری کا نواز شریف کو ملک واپس بلانے کا مطالبہ دراصل بہانہ ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں موجود نہ ہوتی تو زرداری کا نوازشریف کی وطن واپسی کا مطالبہ درست تھا، آج ملک میں کوئی طبقہ ایسا نہیں جو حکومت کے خلاف سراپا احتجاج نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…