اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔آج بدھ کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ جبکہ جمعہ کے دن ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہا ڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام / رات کے دوران بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح اتوار کو شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیرجنوبی پنجاب،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کو شما لی بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔تاہم بروز منگل خیبر پختونخوا، پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں مو سلا دھار بارش کی بھی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔