پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کی بڑی شخصیات نے 40 سالہ رفاقت ختم کر دی، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)کھاوڑہ میں سیاسی منظر نامہ تبدیل کئی سالوں بعد پیپلزپارٹی کی ڈنہ کچیلی میں بڑی انٹری مسلم لیگ ن کی بڑی شخصیات راجہ قیوم سے چالیس سالہ ساتھ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل،صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر،سابق وزارہ سردار جاوید ایوب،سید بازل نقوی،پرویز اعوان،شوکت وسیم کا ڈنہ

کچیلی پہنچنے پر شاندار استقبال،پھولوں پتیاں نچھاور کی گئیں بڑے جلوس کے ہمرا جلسہ گاہ تک لایا گیا جہاں سیکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا علان کیا،،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ،ڈنہ کے لوگوں نے ہمیشہ میری عزت کی میں نے کبھی ان سے بیوفائی نہیں کی میں نے راجہ ابرار صاحب کو کہا تھا پارٹی نہ چھوڑیں پارٹی چھوڑتے وقت سید خورشید شاہ کو لے کر گئے ہم راجہ ابرار کو بھی کہا تھا آو الیکشن لڑومگر وہ خود پارٹی چھوڑ گئے،لوگ کہتے تھے ہوایں چلتی ہیں آج ہواں کا روخ پلٹ دیا،جس نے آزاد کشمیر کے لوگوں کی رائے پر ڈاکہ ڈالا تھا اس پر بھی پھر ڈاکہ ہی پڑا،ڈنہ میں وزیرعظم آزاد کشمیر آئے تھے یہاں لوگوں کو کیا دے کر گئے کوئی ایک منصوبہ بھی دیا کیا،میں نے عتیق خان کو بھی کہاتھا ایک بندے کو آپ نے صدارتی مشیر لگایا یہ آخری تنخواہ لے کر چلا جائے گا فاروق حیدر اپ جن کی نارضگی کی وجہ سے کام نہیں کر تے لوگوں کا یہ کل آپ کے ساتھ بھی نہیں رہیں گے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر مجھ پر کوئی ایک پیسے کا الزام نہیں لگا سکتا ہم نے اپنی جیب سے آخراجات کر کے تعلیمی پیکج کا عدالت میں کیس لڑا،شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ پاکستان میں مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے آزاد کشمیر میں جس طرح

ہر حلقے میں لوگوں کا پیپلزپارٹی طرف رحجان ہے یہ نظرآتا پی پی حکومت بنائے گی چھتر کلاس یو نیورسٹی کا کریڈیٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے چھتر کلاس اب مظفرآباد کا دوسرا بڑا شہر ہو گا یہ حکومت ایسی حکومت جس نے آتے ہی سکول بند کر دئے ن لیگ والے ہم سے مطالبے کر رہے جب اقتدارآ ئے تو یہ یہ کام کرنا،،یوسف رضا

گیلانی الیکشن جیت چکے یہ چند دنوں کی بات ہے یوسف رضا گیلانی کے حق میں جب فیصلہ آئے گا تو یہ عمران خان اسمبلی توڑ کر بھاگے گا اس کے پاس اب کوئی راستہ نہیں رہاڈ،،میں آج آپ سے ایک بات کا وعدہ کرتا ہوں پیپلزپارٹی اپکے بچوں کی مستقبل کی ضامن ہے ہم روزگار کے مواقے ضرور دیں گے اگر آپ اس ملک سے

مہنگائی سے جان چھڑانا چاہتے تو پی ٹی ائی کو مسترد کر دیں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو شرم آنی چائے وہ علی گیلانی کی حوالہ سے بات. کس طرح کی بات کرتا جس نے ساری زندگی پاکستان کے نعروں میں گزار دی،یہ مسلم کانفرنس کون سی ریاستی جماعت کو چوہدری شجاعت سے ٹکٹ تقسیم کرائے اور کہتے ہم بڑے ریاستی ہیں

انہوں نے اس ریاست کے لیے کیا ہی کیا ہے یہ انکا چورن نہیں بکے گا،۔سابق وزیر سردار جاوید ایوب نے کہا کے کھاوڑہ والو آپ بڑے خوش قسمت ہو آپ کے پاس آزاد کشمیر میں ایک پائے کالیڈر ہے اس بار آپ پر بھاری ذمہ داری ہے اور آخری موقع بھی ہے آپ نے انکو اسمبلی میں پہنچانا ہے اور ہم انکو وزیرعظم آزاد کشمیر بنایں گے

آپ کا ووٹ اس بار ایم ایل اے کو نہیں بلکے وزیرعظم کو پڑے گا،چوہدری لطیف اکبر پرانے لیڈروں میں سے ایک ہیں جن کے پاس کوئی سوچ ہے کوئی ویژن ہے مظفرآباد ڈیژن میں جو وزرات عظمی کا غلط تاثر پرا اسے بھی ہم ختم کریں گے ہم نے بھی فاروق حیدر کو وقت دیا تھا کامیاب ہو جایں ڈویژن کی عزت کا مسئلہ ہے مگر وہ ناکام

رہے آزاد کشمیر میں اس حکومت نے کوئی قابل زکر کام نہیں کیا،پہلے تو روڈ پر ورک چارج ہوا کرتے تھے مگر اس حکومت نے سکول بھی ورکچارج بنا دیئے،اہسپتالوں میں ورک چارج ڈاکٹر ہیں ان سے کیا آمید کی جا سکتی ہے قوم کا مستقبل اور قیمیتی جانیں ایک ورکچارج کے سپرد کر دی ہیں انہوں نے اس ریاست کا بیڑا غرق کر دیا۔سابق

وزیر سید بازل نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حلقہ کھاوڑہ والوں اب کی بار آپ کے ہاتھ میں ہے آپ نے اس طرح کی خوشخبریاں مزید دینی ہیں آج آپ نے کھاوڑہ کا ذمہ دار ووٹر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے اس بار آپ نے وزارت عظمی کی گیم کھیلنی ہے ایم ایل اے کی گیم آپ نے بہت کھیل لی،لطیف اکبر صاحب کو آپ نے حلقہ میں

مصرف نہیں رکھنا اس حلقہ سے الیکشن جیتنا آپکی ذمہداری ہے پورے آزاد کشمیر کا الیکشن جیت کر لطیف اکبر صاحب آپ کو دیں گے،عمران خان کشمیر کا سوداگر ہے اس کو منہ کی کھانی ہو گی،تقسیم کشمیر ہماری لعشوں سے گزر کر ہو گی ہم کسی کو ایسا سوچنے بھی نہیں دیں گے،جلسہ سے پرویز اعوان،شوکت وسیم،راجہ

طارق،عجاز چوہدری،مراد چوہدری،افسر سجاد،سردار لطیف،ضیاد قاسم،عبدالحمید خان،سردار عظم،راجہ تاجر ظفر روشن،حاجی عبدارلزاق،ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ نے سے راجہ نصیر،مختیار عباسی،راجہ شریف خان،مولوی ریاض،راجہ ساجد،راجہ زاکر،محمد اکبر،حمید خان،راجہ خاکی،راجہ طارق،خان افسر،راجہ

شفاعت،راجہ نسیم،راجہ عجاز،رخیم داد،راجہ شہباز،راجہ وقاص،نعمان،محمد شمریز،محمد نبیل،محمد عباس،محمد شہباز،شہزاد آصف،اسامہ آصف،عبدالرشید،اعجاز،راجہ عثمان،راجہ خورشید،نے پیپلزپارٹی مٰں شمولیت اختیار کی چوہدری لطیف اکبر،سردار جاوید ایوب،بازل نقوی،پرویز اعوان شوکت وسیم نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا ئے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…