پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں زندہ لیڈر چاہئیں، ان کی لاشیں نہیں، کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس بلائے،میاں صاحب کو عمران خان جیسے قاتلوں کے حوالے نہیں کر سکتے، مریم نواز کا آصف زرداری کو صاف انکار

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جے یو آئی کے صدر مولانا فضل الرحمان نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے رابطہ کیا اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا۔ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ

روز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ہونے والی گفتگو اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں میں استعفوں اور لانگ مارچ سے متعلق اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے۔ استعفوں پر اختلافات کے بعد پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ملتوی کردیا تھا۔مولانا فضل الرحمان نے بتایا تھا کہ پی ڈی ایم کی نو جماعتیں لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنے کے حق میں ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کو اس پر تحفظات ہیں اور انہوں نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس تک اس حوالے سے مہلت مانگی ہے، لہذا پیپلز پارٹی کے استعفوں سے متعلق فیصلے تک 26 مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کو ملتوی تصور کیا جائے۔آصف زرداری نے اجلاس کے دوران نواز شریف سے کہا کہ آپ واپس آئیں جس پر مریم نواز نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زندہ لیڈر چاہیں، ان کی لاشیں نہیں، کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے کہ انھیں وطن واپس بلائے، جس نے نواز شریف سے بات کرنی ہے، پہلے مجھ سے بات کرے، ہم میاں صاحب کو عمران خان جیسے قاتلوں کے حوالے نہیں کر سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…