منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

’’بہن بھائی کا راگ الاپنے والے دست و گریباں‘‘ جعلی راج کماری کی سیاست بھی زمین بوس، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیانیہ کی موت کے بعد جعلی راج کماری کی سیاست بھی زمین بوس ہو گئی ہے ۔ کل تک بہن بھائی کا راگ الاپنے والے آج دست و گریباں ہیں نیب سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اثاثے ضبط ہونے کا خطرہ ہے۔ لاہو ر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیانیہ کی موت ہو گئی ہے اور جعلی راج کماری کی سیاست بھی زمین بوس ہو گئی ہے ،بے وقت کی راگنی ملکی اور عوامی مفادات سے نہیں جڑا تھا بلکہ چوں چوں کے مربے میں ہر طرح کا مفاد شامل تھا۔ میں نے ہمیشہ بار بار ایک ہی بات کہی ہے اور میرے الفاظ کو مہر تصدیق ثبت کرنے پر آصف زرداری کا شکریہ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کے خوفناک چہرے کو بھانپ لیا تھا اور ایک کٹھ پتلی سیاستدان کے ذریعے پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگوایا۔انہوں نے کہا کہ دوائی لینے جانے والے کی بیٹی نے اعتراف کرلیا کہ اس کی جان کو نیب سے خطرہ ہے۔ نیب سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اثاثے ضبط ہونے کا خطرہ ہے۔ ان کے اندر کی اہم کہانی کل باہر آئی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان آئے گا تو سیاسی جرم کا اعتراف کرے گا اور جس دن یہ پاکستان پہنچے گا گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سینیٹ کا ووٹ ڈالنے کے لیے بھی نہیں آئے۔ پیپلز پارٹی نے اپنا سینیٹر بھی بنایا اور سندھ کی حکومت بھی بچائی۔ کل تک بہن بھائی کا راگ الاپنے والے آج دست و گریباں ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت کو پریشان کن حالات کی طرف دھکیلنا اور ملک میں افراتفری پھیلانا ان کے حصے کا کام تھا جو انہوں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…