جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی سیاست ہی ختم کردی ہے ،اسے پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے زرتاج گل نے بڑا بیان داغ دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی سیاست ہی ختم کردی ہے لہٰذااب اسے پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے،پی ڈی ایم کی سیاست کاجنازہ نکل گیا ہے اور واقعی ایک زرداری پوری پی ڈی ایم پر بھاری رہے۔ایک انٹرویو میں انہوں

نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے دیگر فریقوں کو مارا بھی اور انہیں رونے بھی نہیں دیا اور اس طرح زرداری نے (ن)لیگ سے سارے بدلے لے لیے ہیں،مریم نواز کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) تباہی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں، بزدار کوگرانے مرادعلی شاہ کو کیوں نہیں گراتے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ قوم سے منفی بیانیے پر معافی مانگ کر مستقبل میں ملک کیلئے مثبت کرداراداکرنے کا اعلان کرے ، اگراسے اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرناہے تو انتخابی نظام میں شفافیت سمیت ملک و قوم کے مفادمیں اصلاحات اورقانون سازی کیلئے غیر مشروط طو رپر مذاکرات کی میز پر بیٹھے ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنمائوں کے رویے کی وجہ سے پوری پی ڈی ایم بندگلی میں داخل ہو چکی تھی اورگزشتہ روز کے سربراہی اجلاس کے بعدبند گلی کی چھت بھی پی ڈی ایم اتحادپر گر گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوائے عمران خان کے بغض میں مبتلاہونے کے کوئی جواز نہیں تھا اورجب تحریکیں ملک و قوم کی بجائے ذاتی مفادات اورکسی کے بغض میں چلائی جائیں تواس کے ایسے ہی نتائج نکلتے ہیں۔ غیر فطر ی اتحادمیں شامل جماعتوں کے اپنے اپنے مفادات کی وجہ سے منزل الگ تھی،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اس وقت ایک دوسرے سے بدلہ لے رہی ہیں اس لئے یہ اتحاد حکومت کیلئے پہلے کوئی چیلنج تھا اورنہ اب ہے،اب پی ڈی ایم کے اتحاد کے اجلاسوں کی اندرونی کہانی اںبھی سامنے آئیںگی اور ان کے اپنے کارکنان بھی اتحاد کی حقیقت کا سن کر ششدررہ جائیںگے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…