لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنی موت آپ مرگیا۔ عمران خان کرپٹ ٹولے کو این آر او نہیں دے رہے،اس لیے یہ مافیا کپکپا اور پھڑپھڑا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ
کرپٹوں کا مسترد ٹولہ حواس باختہ ہوچکا ہے اور ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔ حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ سیاسی بونوں کو جس ملک نے سب کچھ دیا اسکی ہی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیںیہ منافقت کے اعلی ترین درجے پر فائز ہیں،جن کا مشن صرف لوٹ مار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری کی چالاکی مکاری اور منافقت کی سیاست کا خاتمہ ہوا,ایک کھلاڑی سب پر بازی لے گیا ہے۔انشاء اللہ کپتان کی عوامی خدمت کی سیاست کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم نے کپتان کو اعتماد دیا اور کپتان وطن عزیز کو عظیم مملکت بنانے کیلئے شب و روز کوشاں ہے.