پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے بدھ سے کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں اسکولز بند کردئیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان،
صوابی، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں بدھ سے اسکول بند کررہے ہیں، تعلیمی ادارے بدھ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، ان اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے۔شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش کے دوران اسٹاف آئے گا اور والدین ہوم ورک کے لیے اسکول آسکیں گے۔