بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

اپوزیشن جہاں بھی جائے ناکامی اس کا مقدر، لانگ مارچ کرنا آسان نہیں۔۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کا مستقبل بھی بتا دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جہاں بھی جائے ناکامی ان کا مقدر ہے، لانگ مارچ کرنا آسان نہیں، آصف زرداری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ استعفوں کے حامی نہیں ہیں۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جلسے بھی کئے ہیں، احتجاج بھی کر چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان دھرنا بھی دے چکے ہیں تاہم ان کی بات بن نہیں رہی

اور مجھے پی ڈی ایم کی بات بنتی نظر بھی نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان وزیراعظم عمران خان کے خلاف مفاد پر مبنی ایک تعلق ضروری ہے تاہم ان دونوں جماعتوں کے درمیان نہ تو کوئی این آر او ہے اور نہ ہی کوئی مفاہمت ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کا میٹنگ کے بعد لائحہ عمل سامنے آ جائے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے تو اس کے بعد پی ٹی آئی بھی اپنا جواب دے گی، میں سمجھتا ہوں کہ شاید ان کو سوچنا پڑے گا کہ لانگ مارچ کرنا ہے یا نہیں کرنا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری اپنی سندھ کی حکومت کسی صورت ختم نہیں کریں گے، آصف زرداری جانتے ہیں کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کا تو کچھ نہیں جانا لیکن پیپلز پارٹی کے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے، آصف زرداری پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ وہ استعفے دینے کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک واپس آنا چاہیے، نواز شریف ایک سیاستدان ہیں اور سیاستدان کا جینا مرنا اپنے ملک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے، اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو وزارت داخلہ ان کو 24 گھنٹے کے اندر ملک میں واپس آنے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت نے اپنی کمیٹی بنا دی ہے اور اس حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے، جیسے جیسے پی ڈی ایم کی تحریک آگے بڑھے گی اس کے ساتھ ساتھ حکومت بھی اپنے فیصلے کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…