اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری،اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ڈی ایم تباہ ہوگئی،فواد چوہدری نے مریم نواز کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کر دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تباہ ہوگئی۔پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے

اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا فضل الرحمٰن استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری اور میاں صاحب واپس آنے سے انکاری، پی ڈی ایم تباہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جن کا نہ کوئی نظریہ ہے نہ کوئی قومی سوچ، یہ صرف ذاتی مفادات کے دفاع کی جستجو ہے جبکہ انہوں نے ناکامی در ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مریم نواز کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ پاکستان کی سیاست کا بہترین تجزیہ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…