بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

’’ الٹی گنتی شروع ، تساں ہن ٹر جانا اے دن رہ گئے تھوڑے‘‘ مارچ حکومت کیلئے ڈراؤنا خواب ،عظمی بخاری کا حیران کن دعویٰ

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹھگو کے ٹولے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ،مارچ 2021حکومت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو گا۔سب چینی چور اور ان کے ترجمان اپنا اپنا سامان پیک کرلیں ۔عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھا مافیا ملکی

جڑیں کھوکھلی کررہا ہے۔معیشت کا ’’ستیا ناس‘‘کرنے والے معاشی سرجن روز جھوٹے اعداد و شمار عوام کو پیش کرتے ہیں۔لوگ روٹی اور نوکریاں مانگ رہے ہیں اور نیازی صاحب قوم کو تحفے میں لنگر خانے دے رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاٹھگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی ’’سٹپنی ‘‘ترجمان کو صبح صبح ناجانے کیا کاٹ لیتا ہے۔تساں ہن ٹر جانا اے دن رہ گئے تھوڑے۔ہر صبح ناشتے میں جھوٹ، بدزبانی کے بعد ہی فردوس امجد کا ناشتہ ہضم ہوتا ہے۔خادمہ جی ،آپ کو پی ڈی ایم کے استعفے دیکھنے کا بہت شوق ہے ،آپ کا شوق جلدی پورا کر دیں گے۔جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیے اس دن کرایے کے ترجمان کی مفت خوری بند ہو جائے گی۔لنگر خانوں سے آستانے چلتے ہیں حکومتیں نہیں چلتی۔عمران خان کو لنگرخانے اتنے پسند ہے تو بنی گالہ اور زمان پارک کو لنگر خانوں میں تبدیل کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…