پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی وطن واپسی ،مریم نواز نے والد سے متعلق بیان پر آصف زرداری کو کیا جواب دیا؟

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے آصف زرداری سے گارنٹی مانگ لی، میرے والد وطن واپس کیسے آئیں؟ نیب تحویل میں ان کی جان کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے، پیپلزپارٹی استعفوں کیخلاف تھی، پھر بھی مسلم لیگ ن نے حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں آصف زرداری نے

ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار نہیں کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا۔زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔ زرداری نے نواز شریف سے مکالمہ کیا کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے۔ سینیٹر اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا ہوگا۔ جب 1986 اور2007 میں شہید بی بی وطن آئیں تو ملک کو موبلائز کیا تھا۔ لانگ مارچ کی ایسی منصوبہ بندی کرنا ہوگی جیسے 1986 اور2007 میں کی تھی۔۔اجلاس میں مریم نواز نے آصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں والد کی جان کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسے آئیں؟ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔ جبکہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں۔ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے۔ میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا۔ پیپلزپارٹی استعفوں کیخلاف تھی، جبکہ مسلم لیگ ن نے اتفاق رائے کیلئے آپ کی حمایت کی۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…