ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی آمد، عوام کیلئے زبردست خوشخبری آگئی حکومت کا 10کلو آٹے کا تھیلا 300روپے میں فراہمی کا اعلان

datetime 16  مارچ‬‮  2021 |

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا300روپے میں ملے گا، سستے آٹے کی فراہمی پر 3ارب50کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازاروں کے لیے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کی

تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عثمان بزدار نے آج سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا، جہاں سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا اور سستی قیمت میں اشیا کی فروخت کو یقنی بنانے پر غور ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اشیا ضروریہ تسلسل کے ساتھ مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی، رمضان المبارک میں7ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے، رمضان بازاروں میں10کلو آٹے کا تھیلا300روپے میں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آٹے سے متعلق 3ارب50کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی، 10 کلوآٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 120روپے کم قیمت پر دستیاب ہوگا، پیکیج کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا، پائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…