جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

آزادکشمیر کے عام انتخابات کب ہونگے؟ تاریخ سامنے آگئی

datetime 16  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد، مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )آزادکشمیر کے عام انتخابات 12جولائی کو ہوں گے جبکہ باضابطہ اعلان مئی کے پہلے ہفتے 5مئی کو کر دیا جائے گا، روزنامہ جنگ میں سید عباس گردیزی کی شائع خبر کے مطابق انتظامات 15اپریل سے قبل مکمل کرلئے جائیں گے۔اس ضمن میں ووٹرز لسٹوں کی تیاری ،حلقہ بندیوں سمیت

دیگر انتظامات کو 15اپریل سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن دستیاب وسائل سے پوری یکسوئی کے ساتھ امور کی انجام دہی کیلئے مصروف عمل ہے ۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آزادکشمیر کے عام انتخابات عید قربان سے قبل 12جولائی کو ہونگے ۔جس کا باضابطہ اعلان 5مئی تک متوقع ہے ۔دوسری جانب رہنما تحریک انصاف سابق وزیرٹرانسپورٹ و سیاحت محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ،نئے ہائیڈرل پراجیکٹس کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں کے اندر سائنسی بنیادوں پر تبدیلیاں کر کے آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کے لئے بلاتخصیص ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر کے عوام دوست،غریب دوست لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے، آزاد کشمیر میں عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر شعبے کو ترقی دی جائے گی،آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بھاری بر کم بجٹ کے باوجود کوئی ایک بڑا منصوبہ بھی مکمل نہیں کر سکی۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس مو ثر انداز میں مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کا مقدمہ لڑا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ پونچھ کی دھرتی کے غیرتمند اور باوقار لوگوں نے جس طرح تحریک آزادی کشمیر میں ایک موثر اور جاندار کردار اد اکر کے اس خطے کو آزاد کرایا۔ وزیراعظم خان پاکستان پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر کے مقبول ترین سیاسی رہنماء ہیں، جو پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کے کی فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں ان کے خلاف سارے سیاسی پنڈت اکھٹے ہو کر سازشوں میں مصروف ہیں لیکن انکو کامیابی نہیں ہو گی، وزیراعظم خان پاکستان مظلوم کشمیری عوام کے بے باک ترجمان ہیں،انشاء اللہ کامیابی عمران خان کا مقدر ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…