پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

تمام سرکاری دفتروں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) حکومت پنجاب نے تمام سرکاری دفتروں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر ماسک کے کسی بھی شخص کو دفاتر میں داخل نہ ہونے دیں اور دفاتر کے باہر لکھ کر لگا دیں کہ بغیر ماسک داخلہ سختی سے منع ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ بغیر ماسک سول سیکرٹریٹ میں بھی داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ہر وزیٹر، افسروں اور ملازمین پر دفتری اوقات کے دوران ماسک کا پہننا لازمی ہے۔ جو ماسک نہیں پہنے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی اور اسے دفتر میں داخلہ کی

اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے ملک بھر میں فوری تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے تعلیمی حرج پر صرف سرکاری زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔اپنے ایک بیان میں چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے پھر بند ہوگئے جبکہ بچوں کے تعلیمی حرج پر صرف سرکاری زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔چوہدری مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ طلبہ اور اساتذہ کیلئے فوری ویکسی نیشن پروگرام اور فری انٹرنیٹ کابندوبست کیاجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف نیا نصاب بلکہ نیا تعلیمی نظام بھی دیناہوگا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…