پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے اہم رہنما پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سابق سینٹر تنویرالحق پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔تنویر الحق تھانوی نے این اے 249 میں امجد افریدی کی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو سینٹ کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم پاکستان نے جو بھی منصوبے شروع کئیے اس میں کامیابی کے

دعا گو ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کومدینے جیسی ریاست بنانے میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔عمران خان ہی واحد لیڈرہیں جس نے پاکستان کو مدینے جیسی ریاست بنانے کا عزم کیاہے۔دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ حکمرانوں کو ہمارے حقوق دینے ہی ہونگے، کراچی چلتا ہے تو پورا ملک چلتا ہے، کراچی سے کما کر پنچاب، خیبر پختونخوا اور پورے پاکستان میں میٹرو اورسڑکیں بنتی ہیں جس پر خوشی ہے لیکن کراچی والوں کے دروازے کچرے کی وجہ سے نہیں کھلتے حالات دیکھ کر اہلیان کراچی پوچھنے پر مجبور ہیں ہم کہاں جائیں اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں، کراچی والوں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔پاک سرزمین پارٹیکی لیاقت آباد میں عوامی رابطہ مہم جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ شرکا سے پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم صرف تباہی کے بعد دورے پر آتے ہیں، پیپلز پارٹی مسلسل 13 سالوں سے ظلم کر رہی ہے اہلیان کراچی پر روزگار کے دروازے بند ہیں، عوام کو سوچنا ہوگا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو بھی ایسا ہی رکھنا ہے یا حقوق لینے ہیں۔ میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھاں گا جس سے میری جدوجہد کو نقصان پہنچے ہم حقوق لینے کیلئے اسلحہ نہیں اٹھائیں گے، چار لوگوں کو دکھا کر پوری قوم پر دہشتگرد

اور ٹارگٹ کلرز کا ٹیگ لگا دیا جاتا ہے، شہر کے مسائل پس پشت ڈال دیئے جاتے ہیں اور پوری قوم صفائی دینے میں لگی رہتی ہے کہ ہم دہشتگرد نہیں ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں، میں نے مہاجروں کے راستے سے کانٹے چنے ہیں، وزارتوں کیلئے نہیں اپنی نسلوں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…