منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

مزارات اولیاء کرام کو بند کر دیا گیا ، نو ٹیفکیشن جاری

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)پنجاب کے بعد سندھ میں بھی مزارات اولیاء کرام کو بند کر دیا گیا ضمن میں چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف شریف شیخ کی جانب سے باضابطہ نو ٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا مزارات کی بندش کے حکم نامے کے بعد سندھ کے عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کی تقریبات پر دوسرے سال بھی پابندی رہے گی

کراچی میں بھی سید غائب شاہ بخاریؒ کیماڑی والے کا عرس گذشتہ سال کی طرح امسال بھی نہیں منایا جا سکے گا کراچی میں مزارات اولیاء کرام کی بندش کا حکم نامہ جاری ہوتے ہی محکمہ اوقاف کے افسران سیکورٹی اداروں کے ہمراہ مزارات بند کرانے کیلئے سہ پہر پونے چار بجے پہنچے جہاں زائرین اور سرکاری ملازمین میں تکرار اور بحث و مباحثہ ہوا زائرین نے کرونا کی آر میں مزارات کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی ذیادتی کیا ہو گی کہ مزار سید عبداللہ شاہ غازی سے متصل پلے لینڈ جہاں تماشائیوں کا ہجوم رہتا ہے وہ کھلا رکھنے کی ا جازت ہے اور مزار سید عبداللہ شاہ غازی جہاں ایس او پی کا مکمل خیال رکھا جارہا تھا جہاں زائرین کے داخلے کیلئے ماسک کا استعمال ضروری تھا جہاں زائرین کیلئے دو سینیٹائزر گیٹ نصب تھے زائرین سماجی دوری کے فامولے پر عمل پیرا تھے اسے بند کر دیا گیا الغرض جہاں سے کرونا پھیلنے کا اندیشہ ہے وہاں آزادی اور جہاں کرونا کی روک تھام کیلئے اقدامات تھے وہاں پابندی لگا دی گئی سید عبداللہ شاہ غازی مزار پر زائرین کا کہناتھا کہ حکومت کو جان لینا چاہیے کہ مزارات اولیاء دارالوباء نہیں بلکہ دارالشفاء ہیں یہاں لوگوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں لوگوں کو سکون قلب ملتا ہے یہان تک کہ مزارات اولیاء کرام

سے یومیہ لاکھوں افراد کا پیٹ بھرتا ہے یہاں رات گئے تک ضروت مندوں میں لنگر تقسیم کیا جاتا ہے مزارارت اولیاء کرام کی بندش ان مجبور اور بے کس طبقے سے ذیادتی اور ظلم کے مترادف ہے لہذا حکومت مزارات کی ایک سال کے دوران تیسری بار بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…