جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام خواتین کو تحفظ دیتا ہے،امریکن خاتون کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)مریکی ریاست ٹینیسری(Tennessee) سے تعلق رکھنے والی خاتوں نے جامعہ بنوریہ میں آکر اسلام قبول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 42سالہ خاتون ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ(Tiffany Celeste Smith) امریکا کی ریاست (Tennessee) سے تعلق رکھنے والی عیسائی 42 سالہ خاتون پیر کے روز جامعہ بنوریہ

عالمیہ میں آئی اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،جس پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے نومسلمہ کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نومسلمہ کا عائشہ امینہ نام تجویز کرکے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور جامعہ بنوریہ کے امریکن فاضل اور انسٹی ٹیوٹ آف نالج امریکا کے صدر نعمان شیخ سمیت دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مولانا نعمان نعیم نے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جوشروع سے اپنی حقیقی شکل وصورت میں برقرارہے اورزندگی کے تمام شعبوں میں قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ دنیابھراسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کے باجودآئے روزسینکڑوں غیرمسلم اسلام قبول کررہے ہیں، اسلام نے خاتون عزت وعظمت سے نوازا ہے آج دنیا میں خواتین حقوق سے محروم ہیں تو اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر نومسلمہ نیفنی سلسیٹ اسمتھ(Tiffany Celeste Smith) نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکا میں اپنی مسلمان سہیلوں سے متاثر ہوکر قرآن مجید کا مطالعہ کیا، اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، قرآن مجید کا مطالعہ کیا ہے اسی سے متاثر ہوئی اور ارادہ کیا اسلام قبول کرلوں اس لیے جامعہ بنوریہ عالمیہ آئی ہوں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کررہی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…