ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

خان صاحب نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی ایک جھلک سامنے آئی ، شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں ایسے رویوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شہباز گل ہمارے سخت مخالف ہیں، لیکن اس قسم کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پیرکو جاری اپنے مذمتی بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ خان صاحب نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی ایک جھلک سامنے آئی ہے۔خان صاحب ہم تو آپ کو کہتے رہے کہ حد سے آگے نہ بڑھیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔دوسروں کی لیڈرشپ پر گرے ہوئے جملے کسنے کا رد عمل تو آئے گا۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب اب بھی وقت ہے، سیاست میں ذاتی حملے اور پر تشدد رویوں کی نفی کریں۔پاکستان سب سے اہم ہے، اگر ایسے رویے جاری رہے تو کوئی بچ نہیں پائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…