جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ، اسلام آباد(این این آئی)خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی وباء کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں عائد کر دی گئیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹیں 8 بجے بند کر دی جائیں۔حکم نامے کے مطابق ادویات، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی

دکانیں کھلی رہیں گی،جبکہ صوبے میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر کی جاسکیں گی، کھلے مقامات پر تقریبات میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ صوبے میں ہر قسم کے ثقافتی پروگرامز اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی، جبکہ مزارات اور سینما گھر بند رہیں گے، پبلک پارکس کو بھی شام 6 بجے بند کر دیا جائے گا۔انتظامیہ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، صوبہ بھر میں ریسٹورینٹ کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد ہوگی۔دوسری جانب ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 6لاکھ 2 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے اور وائرس سے اب تک 13 ہزار 537 اموات ہوچکی ہیں جس میں سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کے درمیان افراد کی ہوئی۔

این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 61 سے 70 سال کے3 ہزار836 سے زائد افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے اور 51 سے 61 سال کے 3 ہزار 400 سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جب کہ 71سے 80 سال کے 2 ہزار 400 افراد وائرس سے لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث سب سے کم اموات ایک سے 10 سال کے متاثرہ بچوں کی ہوئی جس میں ایک سے 10 سال تک کی عمر کے 38 بچے وائرس سے انتقال کرگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث مردوں کی شرح اموات زیادہ رہیں اور پاکستان میں کورونا

سے ہونے والی اموات میں 68 فیصد مرد شامل ہیں ، اموات میں خواتین کی شرح اموات 32 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑے شہروں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں ، لاہور دوسرے، راولپنڈی تیسرے اور پشاور چوتھے نمبر پر رہا۔اس کے

علاوہ پاکستان میں سب سے زیادہ شرح اموات صوبہ پنجاب میں ہے جہاں مجموعی طور پر 5ہزار 700 سے زائد افراد وائرس سے انتقال کرگئے ،پنجاب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں رہی۔رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے 4ہزار 450 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…