بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔۔۔ فیصل آباد میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرکے نہر میں پھینکنے والا ملزم اسی نہر میں ڈوب کر ہلاک

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں چار روز قبل گیارہ سالہ بچے کو اغواء کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم نے آلہ قتل کی برآمدگی کے دوران نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ماموں کانجن کے رہائشی 11 سالہ اسد علی کو

محلہ دار ذیشان نے چار روز قبل مبینہ طور پر اغواء کیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے بچے کو پستول سے ڈرا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ایک رسی سے پھندا ڈال کر بچے کو قتل کر دیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔ملزم نے بتایا تھا کہ آلہ قتل بھی سیم نہر کے کنارے مٹی میں دبا دیا تھا، پولیس کے مطابق گزشتہ رات آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے پولیس ملزم کو سیم نہر کنارے لے کر گئی اور پستول اور رسی برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق اسی دوران ملزم نے اعتراف جرم کیا اور نہر میں چھلانگ لگا دی، ملزم کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف خودکشی اور ناجائز اسلحہ کا الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔دوسری جانب سیم نہر سے ملنے والی مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…