ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا کے پھیلائو میں شدت لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا گیا،لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ لاہور میں جوہر ٹائون اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹان، سبزہ زار، ایچ ، ایل بلاک

،گارڈن ٹائون طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ 3 ای ون، فیصل ٹائون بی بلاک، ماڈل ٹائون ایچ ، جی بلاکس ،گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی،گلی نمبر 2سے 7 ڈھوک چودریاں، گلی نمبر 24،36،39 محلہ امیرپورہ ،سیٹلائٹ ٹائون اے بلاک، خیابان سرسید2،4، لہترار اور لالہ رخ کے علاقے شامل ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر )نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے

کھل سکیں گی۔ دوسری جانب کورونا وائرس وباء کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ، اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں، ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار سے 35 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)

کے مطابق اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈائون ایف الیون ون، آئی ایٹ فور اور آئی ٹین ٹو میں کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے بتایا کہ ماسک کے استعمال کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا، ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے کہا

کہ دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے، اس کی خلاف ورزی پر ایک سے 35 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث چھٹیاں کردی گئی ہیں،چھٹیاں 15 مارچ سے 28 مارچ تک دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق جن تعلیمی اداروں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ کھلے رہیں گے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…