پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ موجودہ ناجائز حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،پی ٹی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہدایات جاری کر دی

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ موجودہ ناجائز حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، عوام جلد نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائے نورنگ کے قریب ممہ خیل میں جہانزیب حسن کی رہائشگاہ پر پارٹی ورکروں سے مختصر خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے حاجی انور حیات خان، رئیس عیسک خیل حاجی محمداسلم خان، ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم، جنرل سیکرٹری مولانا سمیع للہ مجاہد، سابق تحصیل ناظم مولانا اعزاز اللہ، جہانزیب حسن خان اور دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سربراہی جے یو آئی کے پاس ہے اس لئے 26مارچ کو لانگ مارچ کی کامیابی کے سلسلے میں کارکنوں پر بھاری ذمہ داریاں آن پڑی ہیںہیں جن سے عہدہ براء ہونے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کارکن لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کریں اور گھر گھر مہم کے دوران لوگوں پر زور دیں کہ وہ ملک پر مسلط موجودہ ناہل حکمرانوں اور ناجائز حکومت سے نجات کے لئے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…