پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں آزدی مارچ کے نام پر کسی این جی اووز کو فحاشی ،عریانی اور بے حیائی کی اجازت نہیں دیں گے،بڑا اعلان 

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزدی مارچ کے نام پر کسی این جی اووز کو فحاشی ،عریانی اور بے حیائی کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اپنے تہذیب محمدیؐ پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلندرآباد ایبٹ آباد میں جامعہ صوت الاسلام اور ہری پور

کلا بٹ جامعہ اہل بیت میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جمعیت علمائے اسلام صوبہ کے پی کے کے امیر مولانا سید محمد یوسف شاہ اس دورہ میں ان کے ہمراہ تھے، مولانا حامد الحق نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے حکومت کو چاہیے کہ اسلام مخالف قوتوں کو کنٹرول کرو ورنہ ہم قوت بازو سے روک دیں گے، مولانا حامد الحق نے کہاکہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ مدارس دینیہ کی آبیاری کریں اور اپن نسل نو مستقبل روشن بنائیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے بت کے نام پر جو کھیل کھیلا جارہا ہے حال ہی میں سینٹ انتخابات میں قوم نے دیکھ لیا، بھیڑ بکریوں کی طرح بکنے والوں سے ملک کی ترقی کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں، میرے شہید والد ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ پاکستان میں امن کا قیام افغانستان میں امن قائم ہونے سے وابستہ ہے،  انہوں نے تمام پڑوسی ممالک بالخصوص ہندوستان سے اپیل کی کہ وہ افغانستان میں مداخلت اور سازشیں بند کردیں، مولانا حامد الحق حقانی نے جامعہ صوت الاسلام میں طالبات کے والدین اور حفاظ کے اندر انعامات تقسیم کئے اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم مولانا قاری سید یوسف شاہ ہزاروی نے مولانا حامد الحق حقانی کو یقین دلایا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور آپ کی قیادت میں مولانا سمیع الحق شہید کے مشن کو پورا کرکے دم لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…