منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

’’ چیئر مین سینیٹ کے انتخابات، اپوزیشن ممبران نے  جان بوجھ کر غلط ٹھپے لگائے گئے ‘‘حیران کن انکشاف

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی( این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ کے استعمال کا طریقہ کار بتانے کے باوجود اپوزیشن کے ممبران نے اختلافات کی وجہ سے جان بوجھ کر غلط ٹھپے لگائے ۔ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور ممبران اسمبلی کے خریدو فروخت کا راستہ روکنے کے لئے حکومتی قانون سازی کو اپوزیشن نے اسلئے مسترد کر دیا تھا

تاکہ وہ سینیٹ کے انتخابات میں ووٹوں کو خرید کر چیر مین سینیٹ کے عہدے کے علاوہ حکومت کے لئے پریشانیاں پیدا کر سکے۔ لیکن اپوزیشن کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع باجا صوابی میں سوئی گیس کے منصوبے اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی جدید طرز پر آراستہ کرنے کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس سے ممبران صوبائی اسمبلی حاجی عاقب اللہ خان، حاجی رنگیز احمد خا ن اور تحصیل صدر پی ٹی آئی صوابی عطاء اللہ نے بھی خطاب کیا سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ پاکستان میں سینیٹ انتخابات میں جو شرمناک صورتحال گزر گیا۔ اس سے ملک کے عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ الیکشن میں ممبران اسمبلی مویشیوں کی منڈی میں جانوروں کی طرح خریدو فروخت ہو رہے ہیں اس لئے اس کا راستہ روکنے کے لئے ہم نے اپوزیشن سے بات کی کہ وہ آکر اس کا راستہ روکنے کے لئے قانون سازی میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں لیکن اپوزیشن نہ مان سکی اور اس کا نتیجہ خود اپوزیشن نے بھگت لیا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنی ہی اکثریت سے چیر مین سینیٹ کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی بلکہ پارلیمنٹ کے اندر بھی وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لے لیا۔اسی طرح دونوں ایوانوں میں حکومتی ووٹوں میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں آئی انہوں نے کہا کہ میں کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آونگا اور نہ ہی خوفزدہ ہو نگا تمام معاملات کے حل کے لئے قانون کا راستہ اختیار کرونگا انہوں نے کہا کہ چیر مین اور ڈپٹی چیر مین سینیٹ کے انتخابات سے یہ ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن ارکان اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ دینا نہیں چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ ایک طرف مولانا صاحب اسمبلیوں کو دھاندلی کا نام دے رہے ہیں تو دوسری طرف ان سمیت اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ہمیشہ ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔مریم نواز شریف نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا کر ملک کے خلاف ناکام سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں گھر گھر گیس پہنچا کر دم لیں گے یونین کونسل باجا میں گیس کی فراہمی یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ آج پورا ہو گیا انہوں نے کہاکہ صوابی میں اس وقت اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے اپنی دور میں پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…