پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات میں بڑا مزیدار کھیل ہوا، سب نے ایک دوسرے سے بدلہ لیا ، حیران کن انکشاف  

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ایک دوسرے کو ماریں گے اور ہم تماشہ دیکھیں گے۔نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے ڈرامے باز لوگ ہیں اور ہر روز نیا ڈرامہ کرتے ہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھی انہوں نے اپنے لوگ بھرتی کئے ہوئے ہیں،

ہ وہاں کیمرے لائے اور لگائے، ہمارا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ڈرامے اسی طرح بے نقاب ہوتے رہیں گے اور یہ لوگ قوم کے سامنے شرمندہ ہوتے رہیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پھر مولانا فضل الرحمان سے بھی ہاتھ کیا، سب نے ایک دوسرے سے بدلے لئے اور یہ آئندہ بھی ایک دوسرے سے اسی طرح بدلے لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اب عقل آ جانی چاہیے اور سینیٹ انتخابات کے بعد انہیں پی ڈی ایم کے عزائم معلوم ہو جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جھوٹ کا پلندہ ہے، ان کا کام ہے جھوٹ بولنا، وعدہ کچھ کرتے ہیں اور کرتے کچھ ہیں، مجھے ان کے کھیل سے بڑا مزہ آیا ہے اور آگے بھی ان کا کھیل اسی طرح جاری رہے گا، یہ لوگ ایک دوسرے کو مار کر بغض نکالیں گے اور ہم تماشا دیکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمان کو فارغ کر دیا ہے، مولانا جب دھرنے کیلئے آئیں گے تو یہ لوگ آدھے راستے میں ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے جسطرح انہوں نے ماضی میں مولانا فضل الرحمان کو دغہ دیا تھا۔پی ڈی ایم کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے ان کو سمجھ ہی نہیں آتی کیا کریں، پہلے بھی یہ لوگ ناکام ہوئے ہیں آئندہ بھی جو کچھ ہو گا وہ پوری قوم دیکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…