پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نےایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیدی

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے لانگ مارچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ ملتوی کرے اور حکومت سے مذاکرات کرے۔انہوں نے کہا کہ نیب اور عدالتوں پر

حکومت کا کوئی اختیار نہیں۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لانگ مارچ منسوخ کرے ۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے کہاہے کہ لانگ مارچ تحریک کا آخری موومنٹ ہے، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 26 مارچ کوکراچی سے روانہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت عوام کی دشمن ہے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، غریب آدمی زندگی کے مشکل ترین حالت سے دوچار ہے، لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں بائی روڈ روانہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو اکثریت حاصل نہیں، 26 مارچ کے لانگ مارچ پر دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ڈرنے والے نہیں، عوام لانگ مارچ کا حصہ بنیں اور غریب کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے لاشیں اٹھائی ہیں، عوام کے ستارے بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن چرائے گئے، قوم نے دیکھا کیسے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا، سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق خانے میں لگی مہر ووٹ کہلاتی ہے۔نثار کھوڑونے کہاکہ سینیٹر میں سے کوئی ادھر ادھر نہیں گیا، حکومت سنجرانی کے ووٹ سامنے لائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…