ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

’’اگلے 6دن برفباری اور بارشوں کا امکان ‘‘ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

datetime 14  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔آج بروز اتوار بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا ۔

جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز سوموار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔جبکہ بروز منگل کو ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بروز بدھ کو ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔تاہم جمعرات کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ ہفتے کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام / رات کے دوران بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…