منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

’’شہزاد اکبر کی سربراہی میں مریم نواز کیخلاف پٹیشن تیار ‘‘ حکومتیں کارکردگی سے چلتی ہیں ،چمچہ گیری سے نہیں۔پہلے آپ اور چوہان طے کر لیں کون بڑا چمچہ ہے؟ عظمی بخاری کا حیران کن دعویٰ

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں مریم نواز کیخلاف پٹیشن تیار کی گئی،شہزاد اکبر جمعہ کی رات کو لاہور آتا ہے اگلے دن مریم نواز کیخلاف پٹیشن دائر ہوجاتی ہے،پھر عمران خان کے منشی کہتے ہیں ہمارا نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے،سلطنت عمرانیہ اڑھائی سال بعد بھی مریم نواز کے

خوف میں مبتلا ہے،عمران خان پاکستانی تاریخ کے بزدل ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں،اپنی کرسی بچانے کیلئے مخالفین کی بہو بیٹیوں کو دھمکانا شرمناک ہے۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ نیازی صاحب گرفتاریوں اور جیلوں کی دھمکیوں سے حکومتیں مضبوط نہیں اپاہج ہو جاتی ہیں۔مریم نواز دو مرتبہ جیل کاٹ آئی ہیں عمران نیازی سے جیل میں دو راتیں بھی نہیں کاٹی جانی۔احتسابی ڈرامے نے نیب کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔چیئر مین نیب کی ہوائوں کا رخ تبدیل ہونے سے پہلے ان کو پرانی ویڈیو دیکھادی جاتی ہیں۔حکومت چیئر مین نیب کو ویڈیو دیکھا کر مسلسل بلیک میل کررہی ہے۔سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ تک ہر عدالت نے نیب کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے۔حیرت ہے کسی جج نے چیئر مین نیب کو جھوٹے کیسز بنانے پر کبھی عدالت طلب نہیں کیا؟چیئر مین نیب نے وزراء اعظم،اپوزیشن لیڈران سے میڈیا ہائوسز کے مالکان تک جھوٹے کیسز بنائے۔ہر کیس میں نیب کو تاریخی ذلت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔مریم نواز حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہیں صرف اس لیے نیب دوبارہ مریم نواز کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا عمران نیازی نے ایران اور امریکہ میں بیٹھ پاک فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا۔عمران خان نے امریکہ میں بیٹھ کر آئی ایس آئی پر طالبان کی سپورٹ کا الزام لگایا،بڑے آئے محب وطن۔عمران حکومت اور آپ لوگوں کو اداروں کی ترجمانی کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے؟؟حکومتیں کارکردگی سے چلتی ہیں ،چمچہ گیری سے نہیں۔پہلے آپ اور چوہان طے کر لیں کون بڑا چمچہ ہے؟جو عمران خان کشمیریوں کا دم بھرتا تھا اسی نے راجہ فاروق حیدر پر غداری کا مقدمہ درج کیا۔لا حولا قوتہ ،خادمہ جی غداری کارڈ بہت پرانا ہوگیا ہے مارکیٹ میں کوئی نیا کارڈ لائیں۔عمران خان کو جب بھی حکومت جاتی نظر آتی ہے نیب کی کمر ہر چابک مار دیتا ہے۔پھر نمائشی بکرے اپنے کپتان کا دفاع کرنے اور نمبر ٹانگنے فورا گراؤنڈ میں آجاتے ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…