جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

داغ، جُھریاں، رنگت کی خرابی کے مسائل ، لیزر کے  ذریعے سرجری ،کیا یہ مناسب عمل ہے؟ماہرین نے بتا دیا 

datetime 14  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(یواین پی)کیل مہاسے اور ان کے داغ، جُھریاں، رنگت کی خرابی وہ مسائل ہیں جو خواتین کی جلد کو متاثر کرتے ہیں۔ عمر بڑھنا، سورج کی روشنی یا جلد کی ضروری نگہداشت کی کمی ایسی وجوہات ہیں جو ان مسائل کو پیدا کرتے ہیں۔ ایسے مسائل کو کم کرنے اور یا ان سے پیچھا چھڑانے کے لیے متعلقہ ماہرین کی جانب سے ایک سے زیادہ طریقے متعارف کرائے گئے ہیں

انہی میں سے ایک جلد کی سرجری بھی ہے۔اس مرحلے پر سب سے بنیادی بات یہ ہے کہ کیا جلد کے مسائل سے نجات کے لیے جلد کی سرجری کروانا ایک اچھا قدم ہے؟ اگر آپ اس مرحلے سے گزرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اس مضمون میں ہم آپ کو ہر وہ چیز بتائیں گے جو آپ کو لیزر سرجری کے بارے میں معلوم ہونی چاہیے۔*** لیزر کے ذریعے جلد کی سرجری کیا ہے؟**لیزر کے ذریعے جلدی کی سرجری بغیر زخم لگائے ایک قسم کا آپریشن ہے، جس میں لیزر کو جلد کے اوپر پھیرا جاتا ہے اس کے ذریعے جلد کی نچلی سطح میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور جسم کے قدرتی اجزا چُست ہوجاتے ہیں۔یہ عمل جلد میں نیا کولیجن تشکیل دیتا ہے اور جلد کو اضافی رطوبتوں سے پاک کرتا ہے۔ یہ عمل دوسری تکنیکوں کے مقابلے میں سب سے تیز، آسان ترین اور کم خرچ والا طریقہ ہے جو سرجری کے ذریعے جلد کی بحالی کرتا ہے۔٭ لیزرسرجری کے فوائد..داغوں کی ظاہری شکل کو کم کرتا ہے۔ہائپر پگمنٹشن کو کم کرتا ہے۔سورج کی تپش سے پہنچنے والے نقصان کو ختم کرتا ہے۔گہری لکیروں اور جھریوں کو کم کرنا۔لٹکتی ہوئی ڈھیلی جلد کو ہموار کرتا ہے۔کیا لیزر سرجری کے کوئی نقصانات ہیں؟..لیزر کی قسم سے قطع نظر اس کی لائٹ جلد بنانے کے عمل کے لیے چھوٹے چھوٹے نشانات چھوڑتی ہے، لیکن جلد ہی ایک ہفتہ کے اندر نشانات غائب ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ جلد زخموں کو بھرنے والے راستے، خلیوں کی تخلیق نو اور جلد میں کولیجن کو بڑھانے سے مکمل طور پر ٹھیک ہوجاتی ہے۔ یہ عمل داغوں اور کھینچنے کے نشانات سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرتا، جلد کو ہموار کرتا اور عمر بڑھنے کے آثار سے نجات دلاتا ہے۔٭ لیزر سرجری سے پہلے کے کام..لیزر سرجری کے عمل سے گزرنے سے پہلے آپ اپنی ڈاکٹر کو ایسی ہر دوائی کے بارے میں آگاہ کریں جو آپ لے رہے ہیں۔ سورج کی روشنی سے بھی بچیں جس سے آپ کی جلد میں حساسیت پیدا ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف جلد کا رنگ نقصان دہ چیزوں سے بچنے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے، اس کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔٭ لیزر سرجری کے بعد کے اقدامات..لیزر سرجری کے عمل سے گزرنے کے بعد اپنی جلد کو سکون دینا چاہیے تا کہ آپ ہر طرح کی تکلیف سے بچ سکیں، جیسے سورج کی روشنی اور کریم وغیرہ کا استعمال حساس جلد کے لیے بہت احتیاط کا مقام ہے۔ خاص طور پر سورج کی روشنی سے بچنا اہم ہے، اس مقصد کے لیے سن بلاک کا استعمال ضروری ہے۔ نیز سرجری کے بعد کچھ دن میک اپ نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…