منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

’’حکومت گرانے سے متعلق آصف زرداری کا بیانیہ دفن ہو گیا ‘‘ پی ڈی ایم نے پارلیمان کے ذریعے تبدیلی لانے کی امید ترک کردی

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )چیئرمین سینٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد پی ڈی ایم نے پارلیمان کے ذریعے تبدیلی لانے کی امید ترک کر دی ہے ۔ پی ڈی ایم کے اندرونی ذرائع کے مطابق شکست کے بعد پارلیمانی جدوجہد کے تحت آصف علی زرداری کا حکومت گرانے سے

متعلق بیانیہ دفن ہو گیا ۔ اس حوالے سے پی ایم ایل این کے قائد میاں نواز اور مولانا فضل الرحمان نے بھی استعفے دینے پر زور اتفاق کیا ہےا ور کہا گیا ہے کہ اپنی تمام تر توجہ جارحانہ مارچ کیطرف مرکوز کی جائے ۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 15مارچ کی بجائے 16مارچ کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ۔ذرائع کے مطابق مولانا نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز تمام جماعتوں سے سربراہان کو بھیجوادی۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پر بھی مشاورت کی جائیگی۔پی ڈی ایم سربراہ نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے بھی دینے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ استعفوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ موثرہوسکتا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی (ن) لیگ کرے گی۔ اجلاس منگل کو دو بجے دوپہر (ن) لیگ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…