نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے ہوئے نہ ادھر کے ہوئے حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

14  مارچ‬‮  2021

کرمانوالہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کو نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے ہوئے اور ادھر کے، زرداری نے ایک ایک کرکے مسلم لیگ ن کے پرانے حساب چکادئیے ہیں اور سب سے زیادہ نقصان کا

سامنا مولانا فضل الرحمن کو کرنا پڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے اوکاڑہ میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور قوتوں نے زرداری کے توسط سے پی ڈی ایم کا مخالفانہ ٹریک ہی تبدیل کردیا، 20ستمبر 2020کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی قیادت نے سینٹ کے جس الیکٹورل کالج کو ختم کرنے، قومی و صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا تھا لیکن زرداری نے کسی کے اشارے پر اسی قومی اسمبلی سے پی ڈی ایم کو سینٹ کا الیکشن لڑوایا اور آج اس الیکٹورل کالج جس کو وہ ختم کرنا چاہتے تھے اس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن لڑا لیکن مکافات عمل ہے کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ پی ڈی ایم نے کیا وہی کچھ حکومت نے سینٹ میں ان کے ساتھ کیا، انہوں نے کہا کہ وہاں بھی سات کا ہندسہ شکست کا باعث بنا اور یہاں بھی سات ووٹ مسترد ہوئے، سات کے ہندسے نے ساتھ رہنے والوں کے ساتھ ہی ہاتھ کردیا، حافظ حسین احمد نے کہ جے یو آئی کو بند گلی میں پہنچانے والے مولانا فضل الرحمن کو سوچنا چاہئے کہ اس نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ اڑھائی سال سے جے یو آئی کو دو بڑی جماعتیں جس طرح ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرتی رہی آج اس کا انجام سامنے آچکا ہے، انہوں نے کہا کہ اب بھی 26مارچ کے مجوزہ رینٹل مارچ سے پیپلز پارٹی جان چھڑانے کی کوشش کرے گی اس لیے جے یو آئی کے کارکنان محتاط رہیں رمضان کی آمد ہے وہ نہ نکلیں اور اگر نکلنا بھی ہو تو 29مارچ کو نکلیں تاکہ دو بڑی جماعتوں کا رینٹل مارچ میں سنجیدگی کا پتہ چل سکے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…