پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کا اعلان 

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات بیس مارچ سے شروع ھونگے،میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ملک بھر میں تیئس سو چوون امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جس میں طلباء کیلئے691 اور طالبات کیلئے 1663ہیں۔جبکہ مجموعی طور پہ 16 ہزار 81 نگران عملہ مقرر کیا گیا ہے جس میں 10383خواتین عملہ ہے،مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ

صوبہ سندھ کے امتحانات کیلئے نگران عملہ کا اھم اجلاس مولانا امداداللہ یوسف زئی کی زیر صدارت بروز پیر صبح 10 بجے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں اور مارکنگ کیلئے مقرر کردہ ممتحنین کا  بعد نماز ظہر جامعہ دارالعلوم کراچی میں 2 بجے کے بعدہوگا۔دونوں اجلاسوں سے مرکزی ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری خصوصی خطاب کریں گے۔میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ناظم صوبہ سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں وفاق المدارس کے مسؤلین کا اھم اجلاس جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں منعقد ھوا،جس میں مولانا عبدالرزاق زاھد،مولانا طلحہ رحمانی،مفتی اکرام الرحمن،مولانا عبیدالرحمن چترالی،مولانا الطاف الرحمن،مولانا عبدالجلیل،مولانا محمد حسین،مولانا محمد راشد نے شرکت کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ دونوں اجلاسوں کی اھمیت کے پیش نظر تمام نگران عملہ اور ممتحین شرکت کو یقینی بنانے پہ زور دیا گیا اور امتحان کے انتظامات سمیت پرچوں کی جانچ پڑتال کیلئے نظم کا مفصل جائزہ بھی لیا گیا،مولانا امداداللہ یوسف زئی نے تمام نگران عملہ اور ممتحین کو ھدایت کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی تقرری لیٹر کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں۔امتحانات کیلئے روایتی طور پہ بہترین اور مثالی نظم وضبط کو برقرار رکھنے کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ مدارس و جامعات کسی بھی رھنمائی کیلئے وفاق المدارس کے مسؤلین سے رابطہ کرسکتے ہیں۔#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…