منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

احسن اقبال نے چھومنتر کی جمہوریت کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے چھومنتر کی جمہوریت کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں فتح کو شکست اور شکست کو فتح بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ

چار پانچ ووٹرز کو لالچ دیا گیا ہوگا، چھومنتر کی جمہوریت کو بند کرنا پڑے گا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عدم اعتماد پر انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا، ہر پارٹی جائزہ لے گی کن سینیٹرز نے سینیٹ الیکشن میں سمجھوتہ کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ مولانا عمران خان کہتے تھے ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہیے، اصل مسئلہ اس ملک میں عام انتخابات پر پڑنے والا ڈاکا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلے الیکشن کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، یہ نہیں ہوگا جہاں عمران خان کا مفاد ہو وہاں الیکشن اصلاحات کرلی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو دینے کی ہماری درخواست رد کردی گئی جبکہ نیب نے بتادیا کہ وہ عمران خان کے سیاسی ایجنڈے پر کام کرتا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ 26 مارچ سے ہونا ہے سب پارٹیاں متفق ہیں، خاتون رہ نما کو دھمکیاں دینا انتہائی نامناسب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…