پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو اب کس چیز کا خوف ہے؟ پرویز رشید کا حیران کن دعویٰ

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو لانگ مارچ عوامی سیلاب میں تبدیل ہونے کا خوف کھائے جارہا ہے ،نیب عمران کے جذبہ انتقام کا آلہ کار بن چکے ہیں۔ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں پرویز نے کہا ہے کہ   نیب  مریم نواز کو گرفتار کر کے عمران خان کی خواہش پوری کرنے کی کوشش کررہا ہے

کیونکہ حکومت کو لانگ مارچ کا عوامی سیلاب میں تبدیل ہونے کا خوف ہے- نیب عمران کے جذبہ انتقام کا آلہ کار بن کر رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مریم  نواز دفتر کے  سرکاری اہلکاروں کے قاتلانہ حملے کے باوجود نیب دفتر کے دروازے پر پہنچ گئی تھی اگر کہیں تو پھر آ جائیں گی ۔دوسری جانب بینکنگ جرائم کورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے کزنز کی جانب سے بینکوں سے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ بینکنگ جرائم کورٹ کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ کی عدالت میں دوران سماعت ملزمان پیش نہ ہوئے اورحاضری معافی کی درخواستیںپیش کی گئیں۔عدالت نے ملزم میاں جاوید شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلا ء سے دلائل طلب کر لئے ۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم 72 سالہ بزرگ ہے اس لیے ہر پیشی پر آنا مشکل ہے، جاوید شفیع کو بزرگ ہونے کی بنا ء پر کرونا ہونے کے زیادہ خدشات ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت مستقل حاضری سے استثنیٰ دے۔ وکیل بینک نے موقف اپنایا کہ اتفاق مل اور کشمیر مل نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا،قرضوں کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے لیکن قرضہ واپس نہیں کیا جارہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…