اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں شکست کے بعد رونا دھونا شروع ہوگیا، اپوزیشن کو شکست ہو تو ملک مخالف بیانات دینا شروع کردیتے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست میں
پیسے کمانے کیلئے آتی ہے ،چارٹرآف ڈیموکریسی درحقیقت چارٹر آف ڈکیتی تھا۔ اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پولنگ کاوقت ختم ہو نے کے بعد پی ڈی ایم کے رونے کاوقت ہوا پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے،کل ن لیگ کی پریس کانفرنس میں قوم کی دل آزاری کی گئی ایک شخص دوائی لینے باہر گیا آج تک واپس نہیں آیاکل ن لیگ کی پریس کانفرنس میں قوم کی دل آزاری کی گئی۔ مراد سعید نے کہا کہ قوم پی ڈی ایم رہ نماوں کی کرپشن نہیں بھول سکتی عدالتوں سے سند یافتہ شخص چور ڈکلیئرہوایوسف رضا گیلانی کو کہا گیا بڑا رکھ رکھاو والا آدمی ہے۔ یوسف رضاگیلانی عدالتی حکم کے باوجودسوئس حکام کوخط نہ لکھنے پرنا اہل ہوئے پی ڈی ایم این آر او کے لئے بنا تھا ،لیکن این آر او نہ ملا۔