منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں پندرہ مارچ سے 2ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈائون کا اعلان 

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)پنجاب حکومت نے کووڈ19(کورونا) کی تیسری لہرمیں کورونا کیسوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر 15مارچ سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں 2ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 28مارچ تک تما م اضلاع میں شادی تقریبات کے

ساتھ ہر قسم کے سیاسی ، مذہبی اجتماعات اور سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی اس ضمن میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو کل (بروزپیر)سے نافذالعمل ہو گانوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد ملتان اورسرگودھا میں مکمل لاک ڈائون ہو گا تمام قسم کے شادی ہال و مارکیاں مکمل طور پر بندرہیں گی، صرف کھلے میدان میں سخت ایس او پیز کے ساتھ شادی تقریبات میں محدود مہمانوں کے ساتھ شادی کی اجازت ہوگی ہوٹلوں کے اندر اور باہر ڈائننگ ہال مکمل بندرہیں گے، صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہو گی اسی طرح تمام کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کر دئیے جائیں گے ہفتہ و اتوار کو تمام کاروبار بند رہے گاتاہم میڈیکل سٹور، سبزی و فروٹ کی دکانیں ،کریانہ شاپس، پنکچر شاپس، آٹا چکی، چکن ،بیف ،مٹن شاپس، تندور، ٹرک ہوٹل، پٹرول پمس،زرعی مشینری اور آٹوسپیئر پارٹس کے کاروبار کھلے رہیں گے نجی و سرکاری دفاتر میں 50فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی پبلک مقامات پر ماسک اور ایس و پیز کو سختی سے عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ڈیوٹی لگا دی گئی تمام پبلک پارکس شام 6 بجے بند ہونگے صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں بھی لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں تمام کاروباری وتجارتی مراکز ، مارکیٹیں اور بازار شام 6بجے بند کر دیئے جائیں گے کاروباری مراکز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کو اعماد میں لیا گیا ہے دریں اثنا پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کے تحت راولپنڈی میں گلی نمبر4صادق آباد، گلی نمبر17علامہ اقبال کالونی ، قصر ابو طالب عزیز آباد اور ڈھوک پراچہ صادق آباد کو ہاٹ سپاٹ علاقوں میں شامل کر کے یہاں لاک ڈائون کی ہدائیت کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…