جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سینیٹ الیکشن میں مسترد ووٹوں والے ساتوں ارکان سامنے آ گئے

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدواروں کو چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین کے الیکشن کے دوران شکست کی رپورٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو پیش کر دی گئی ہے۔الیکشن کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے ، یہ رپورٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو

پیش کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی پی قیادت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں مسترد ہونے والے 7 ووٹوں والے افراد نے الیکشن کے عملے سے ووٹنگ کا طریقہ پوچھا، عملے نے انہیں بتایا کہ ڈبے میں نام پر اسٹیمپ لگانی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان ارکان کے مطابق اس عمل میں کوئی بدنیتی شامل نہیں، ساتوں ارکان خود سامنے آئے ہیں اور انہوں نے بیان دیا، اس بات کی تصدیق سینیٹ میں موجود لوگوں سے بھی ہوئی جنہوں نے انہیں عملے سے بات کرتے دیکھا۔دوسری طرف سینیٹ الیکشن کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ادا کرنے والے سید مظفر حسین شاہ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔مظفرحسین شاہ نے اپوزیشن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے 7ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کئے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اور سندھ میں صدرالدین شاہ راشدی کے ووٹ اسی بنیاد پر مسترد کئے گئے تھے، سات ووٹ کی چوری اپوزیشن کے اپنے گھر میں سے ہوئی ہے۔ اب اپوزیشن خود تحقیقات کرے کہ وہ چوری کن ارکان نے کی ہے۔ میرے اوپر تنقید بلاوجہ ہے۔ ماضی میں صدر نے اسحاق ڈار اور سردار یعقوب ناصر کو بھی پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا تھا۔ اپوزیشن کو تفصیلی سن کر اپنا فیصلہ دیا۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹرز کی جانب سے اپوزیشن کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کے تاثر کو مسترد کردیا۔صحافیوں کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پوچھا گیا کہ اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ مسلم لیگ (ن)کے سینیٹرز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدواروں کے لیے ووٹ نہیں دیا تو اس پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب نے وفا کی۔ مجھے پتا ہے، ہم سب کو پتا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کے متحد ہونے کی وجہ سے(سینیٹ کی نشستیں)جیتیں، مزید یہ کہ ہم اسی لیے اتنے ووٹ حاصل کرسکے کہ سب نے وفا کی سب نے ساتھ دیا۔ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں جو داغ لگا تھا اپوزیشن کے سینیٹر نے وہ داغ حالیہ انتخابات میں اپنے کردار سے دھو دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کو حکومتی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی جبکہ مرزا محمد آفریدی نے مولانا عبد الغفور کو شکست سے دو چار کیا تھا۔چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار کے 8 ووٹ ضائع ہوئے تھے جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو الیکشن کے دوران 7 ووٹ زیادہ ملے تھے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…