جمعرات‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2025 

تمام جماعتوں کے ممبران اسمبلی کے استعفے جمع ،لانگ مارچ کی افادیت کب تک نہیں ہو گی ؟پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان( این این آ ئی )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی ، حصہ لینا متفقہ فیصلہ تھا، اس وقت عوام کے پاس جانا ضروری ہے،پی ڈی ایم میں تمام فیصلے متفقہ رائے سے ہوتے ہیں، سب ایک پیچ پر ہیں،پارلیمنٹ سے استعفے دیئے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں ہوگی، تمام جماعتوں کے ممبران اسمبلی کے استعفے اپنی اپنی جماعتوں کے

سربراہان کو پہنچ چکے ہیں، پندرہ مارچ کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا اور لانگ مارچ کا طریقہ کار ترتیب دیا جائیگا۔وہ جامعہ معارف الشرعیہ میں ضلع ڈی آئی خان، ضلع ٹانک کی مجالس شوریٰ اور ضلع ڈی آئی خان کی تحصیلوں کی مجالس عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم این اے مولانا اسعد محمود، مولانا فضل الرحمان درخواستی، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا لطف الرحمان، سینئر نائب امیر مولانا عبید الرحمان، سابق ایم پی اے عبدالحلیم قصوریہ، سابق تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز بلوچ اور ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ ، ضلعی امیر ٹانک مولوی امیر جان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن انجینئرڈ تھے، الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی تاہم حصہ لینا متفقہ فیصلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے وفادار ہیں کسی ایک ادارے کے وفادار نہیں بن سکتے، ہم نے کبھی بھی مسلک کا فرق نہیں کیا پوری قوم کو ساتھ لیکر چلے ہیں فرقہ واریت میں ہمیشہ ریاستی ادارے ملوث رہے ہیں وہ اپنے مفادات کے لیئے قوم کو ایک نہیں دیکھنا چاہتے، انہوں نے کہا کہ اس جعلی حکومت کو ہٹانے کے لیئے ہمیں جان و مال کی قربانی دینی ہوگی، ہم زندگی کی بھیک کسی سے نہیں مانگتے یہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ہم نے کبھی کسی ڈکٹیٹر کے آگے سر نہیں جھکایا ، چھبیس مارچ کو پورے ملک سے قافلوں کی روانگی پنڈی اسلام آباد

کی طرف ہوگی ، کارکن بھرپورتیاری کریں، یہ آخری معرکہ ہوگا، اس ناجائز حکومت سے جان چھوٹے گی تو عوام کے مسائل حل ہونگے تباہ شدہ معیشت بحال ہوگی، مہنگائی ختم ہوگی اور اداروں کو اپنی حدود کے اندر رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا لطف الرحمان ایم پی اے، سینئر نائب امیر مولانا عبید الرحمان، مولانا فضل الرحمان درخواستی،

چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ، مولوی امیر جان نے کہا کہ ہم چھبیس مارچ کو فیصلہ کن اقدام کی طرف جارہے ہیں تمام جمہوریت پسند جماعتوں کے کارکن لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے تاکہ اس سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں انسانیت کی جتنی تزلیل ہوئی ہے اتنی کسی دور میں نہیں ہوئی، قائد جمعیت نے تمام علماء کی

لاج رکھ لی ہے اور ہمیں چاہیئے کہ ہم بھی انکی لاج رکھیں اور لانگ مارچ میں بھرپورتیاری سے شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کوئیٹہ سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے براستہ ژوب ڈیرہ اسما عیل خان آئیں گے جہاں انکا بھرپور استقبال کیا جائے گا ڈیرہ اسما عیل خان سے پشاور اور پشاور سے پنڈی اسلام آباد کے لیئے روانہ ہونگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…